مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مدیرآیت اللہ اعنرافی نے ایک بیان میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے ہولناک مظالم اور وحیشانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اورمسلمانوں کے لئے مسجد الاقصی کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو 70 سال گزر گئے ہیں اور گذشتہ 7 دہائیوں میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشانہ مظالم کی داستانیں تاریخ کے صفحات پر بکھری پڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل اپنے دو اہداف میں ناکام ہوگيا ہے۔ کیونکہ فلسطینیوں بدستوراسرائيل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف اپنی مزاحمت اور استقامت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کو یہودی بنانے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے اور وہ مسجد الاقصی کی بےحرمتی کرنے والے ہر شوم منصوبہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں پر زوردیا کہ وہ فلسطینیوں کی عملی مدد کرنے کے سلسلے میں اپنی دینی ، سیاسی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
حوزہ علمیہ کے مدیرنے ایک بیان میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے ہولناک مظالم اور وحیشانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی تمام مسلمانوں سے متعلق ہے اورمسلمانوں کے لئے مسجد الاقصی کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔
News ID 1874185
آپ کا تبصرہ