25 جولائی، 2017، 8:45 PM

سپاہ کا خلیج فارس میں امریکی بحریہ کی ایرانی کشتی کی طرف فائرنگ پر ردعمل

سپاہ کا خلیج فارس میں امریکی بحریہ کی ایرانی کشتی کی طرف فائرنگ پر ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی میڈيا کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے ایرانی کشتی کی طرف خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئےفائرنگ کی لیکن ایرانی کشتی نےکسی اشتعال کے بغیر اپنی ماموریت جاری رکھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی میڈيا کی خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے ایرانی کشتی کی طرف خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئےفائرنگ کی لیکن ایرانی کشتی نےکسی اشتعال کے بغیر اپنی ماموریت جاری رکھی۔ ایرانی سپاہ کے مطابق ایران کی بحری کشتی بین الاقوامی سمندر میں گشت پر ماور تھی ۔ جس کی طرف امیرکی بحری جہاز نے دو گولے فائر کئے لیکن ایرانی کشتی اپنی ماموریت پر گامزن رہی جبکہ کچھ دیر کے بعد امریکی جنگی جہاز نے بھی علاقہ کو ترک کردیا۔ واضخ رہے کہ سی این این نے اپنی ایک خـر میں کہا تھا کہ امیرکی جنگی جہاز نے ایران کی بحری کشتی کی سمت فائرنگ کی۔ ایران نے امریکی بحریہ کے اقدام کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قراردیا ہے۔

News ID 1874120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha