25 جولائی، 2017، 10:05 AM

چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا

چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا

چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر کنگ داو سے 80 ناٹیکل میل دور ہتھیاروں سے لیس چینی جہاز نے امریکی جاسوس طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔ رائٹرز نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے2 جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔ چینی جنگی جہاز J-10 اتوار کے روز امریکہ کے جہاز EP-3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنارخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے SU-30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیارے کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔

News ID 1874100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha