27 جون، 2017، 7:06 PM

سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ ، دشمنی اور دہشت گردی کا بیج بو رہا ہے

سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ ، دشمنی اور دہشت گردی کا بیج بو رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی میں یورپی یونین کی خاوجہ تعلقات کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ ، دشمنی اور عداوت کا بیج بو رہا ہےجس کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی میں یورپی یونین کی خاوجہ تعلقات کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں نفرت، کینہ ، دشمنی اور عداوت کا بیج بو رہا ہےجس کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب یہ تصور کرتا ہے کہ وہ امن و صلح کو بیرونی طاقتوں سے خرید سکتا ہے جبکہ امن و صلح کو خریدا نہیں جاسکتا بلکہ امن و صلح کو مشترکہ اور باہمی تعاون کے ساتھ برقرار کیا جاسکتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دوسرے ممالک میں بدامنی پھیلانے سے امن قائم نہیں کیا جاسکتا ۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ خطے میں اس وقت جگہ جگہ دہشت گردی پھیلی ہوئی ہے اور تمام دہشت گرد تنظیموں کا نظریہ وہی نظریہ ہے جو سعودی عرب کا نظریہ ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے اعلی کمانڈرون کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔سعودی عرب کی حکومت خطے میں نفرت، کینہ، دشمنی اور عداوت کا بیج بو کر دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو دہشت گردی کے سنگین نتائج کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔

News ID 1873486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha