مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سےتیئیس رمضان المبارک کو شہداء کے بعض خاندانوں نے ملاقات میں انقلاب اسلامی کے ساتھ دشمنوں کی دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا" انقلاب اسلامی کو ابتدا ہی سے دشمنی اور عداوت کا سامنارہا ہے امریکہ میں بر سراقتدار آنے والے نئے شخص کے ہارٹ و ہورٹ پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے نئے صدر کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں امریکہ ابتداء ہی سے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرتا چلا آرہا ہے جن میں ایران پر مسلط کردہ جنگ اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کا پودا جب بالکل ہی نیا اور کمزور تھا اس وقت امریکہ نے اس پودے کو اکھاڑنے کی بہت کوشش اور جد و جہد کی اور علاقہ میں موجود اپنے تمام اتحادیوں کو انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کے خلاف بھڑکایا اور اکسایا لیکن انقلاب اسلامی کا کچھ نہیں بگاڑ سکا آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انقلاب اسلامی کہ یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جو لوگ ابتدا میں انقلاب اسلامی کے دشمن تھے وہ آج جہنم میں پہنچ چکے ہیں اور انقلاب اسلامی کے موجودہ دشمن بھی عنقریب جہنم میں پنہچ جائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن اور دوست سبھی جان لیں کہ انقلاب اسلامی مضبوط و مستحکم چٹان کی اپنی جگہ قائم ہے جو لوگ دشمن کے ساتھ سازش کے باوجود ہمیں تھپڑ نہیں لگا سکتے ہم انھیں زوردار تھپڑ رسید کریں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: پیغمبر اسلام کے اہلبیت اور انقلاب اسلامی کے دشمن اور امریکہ کے دوست اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نابود ہوجائیں گے کیونکہ انقلاب اسلامی کا اصلی محافظ خود اللہ تعالی ہے جس نے انقلاب اور اسلام کے دشمنوں کی نابودی کا وعدہ کررکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ