26 مئی، 2017، 1:02 PM

شام میں داعش کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کا آغاز

شام میں داعش کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کا آغاز

عرب ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سب سے بڑے فوجی آپریشن " الفجر الکبری " کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سب سے بڑے فوجی آپریشن " الفجر الکبری "  کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی صحرا کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے سب سے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن بڑے وسیع علاقہ میں آغاز کیا گیا ہے شامی فورسز اور اس کے اتحادیوں نے 13000 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

News ID 1872754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha