مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے جنگی طیاروں نے لبنان کی سرحد کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شامی فورسز کا قلمون علاقہ کی پہاڑيوں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے شامی فوج کو حزب اللہ لبنان کی حمایت بھی حاصل ہے۔ شامی فورسز اور حزب اللہ نے 155 کلو میٹر علاقہ میں سے 90 کلو میٹر علاقہ آزاد کرالیا ہے۔ ادھر لبنانی فوج نے بھی راس بعلبک کے علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
شام کے جنگی طیاروں نے لبنان کی سرحد کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
News ID 1874768
آپ کا تبصرہ