مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران 4 کشمیری علیحدگی پسند ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی فوج نے 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج بھاری نفری کے ہمراہ دہشت گردوں کی موجود گی کا بہانہ بنا کرعلاقے میں داخل ہوئی اور آپریشن شروع کردیا جس سے گزشتہ روز 2 اور آج بھی 2 کشمیری ہلاک ہوگئے۔ادھر بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے تاہم علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے ہر شخص کی تلاشی لی جارہی ہے جب کہ علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران 4 کشمیری علیحدگی پسند ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
News ID 1872660
آپ کا تبصرہ