مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی کانفرنس میں چھوٹے شیطان نے بڑے شیطان کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی اور دوسرے ممالک میں مداخلت کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے جبکہ خود سعودی عرب کی عراق، شام اور یمن میں جارحیت اور مداخلت نمایاں ہے۔ سعودی عرب کے امریکی مزدور شاہ سلمان نے امریکہ عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض میں امریکی اسلامی کانفرنس بڑی اہمیت کی حمال ہے ۔ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے ۔ سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ نے شام۔ عراق، بحرین اور یمن میں اپنیم داخلت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوسرے ممالک میں مداخلت کررہا ہے ایران ، سعودی عرب کو مظلوم قوموں کو گلادبانے کی اجازت دینے میںسب سے بڑی رکاوٹ ہے سعودی رعب کے بادشاہ نے بڑے شیطان کے ساتھ ملکر ایران کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے کہا کہ ایران، حزب اللہ ، حوثی، القاعدہ اور داعش ایک جیسے ہیں اور ہم امریکہ کے ساتھ ملکر ان کا مقابلہ کریں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی کانفرنس میں چھوٹے شیطان نے بڑے شیطان کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی اور دوسرے ممالک میں مداخلت کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے جبکہ خود سعودی عرب کی عراق، شام اور یمن میں جارحیت اور مداخلت نمایاں ہے۔
News ID 1872655
آپ کا تبصرہ