مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ ، بہیمانہ ، مجرمانہ بمباری اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں 23 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں بازار سے لوٹنے والی ایک مینی بس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 یمنی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں پر عالمی اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ یمنی عوام سعودی عرب کے بھیانک اور سنگين جرائم کے مقابلے میں گذشتہ دو سالوں سے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ ، بہیمانہ ، مجرمانہ بمباری اور بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں 23 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1872567
آپ کا تبصرہ