مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے 100 دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس پر مظاہرے میں زیادہ تر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپ شامل تھے جبکہ کئی تاجر تنظیموں ، جنگ مخالف گروپوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔
مظاہرین نے کیپیٹل ہل سے وہائٹ ہاؤس تک مارچ اور مظاہر ہ کیا ۔ صدر ٹرمپ نے ماحولیات کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے صدر اوبامہ کے دور میں تحفظ ماحولیات کے لیے شروع کیے جانے والے تمام اقدامات کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔
مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے 100 دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1872155
آپ کا تبصرہ