5 جنوری، 2018، 1:31 PM

وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کے موبائل فونز پرپابندی عائد

وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کے موبائل فونز پرپابندی عائد

امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنےپرپابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنےپرپابندی عائد کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو ویسٹ ونگ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

News ID 1877837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha