20 ستمبر، 2024، 3:53 PM

لبنان میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری تشویش ہے، روس

لبنان میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری تشویش ہے، روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کو گزشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ کی طرف سے لبنان کے خلاف غیر معمولی دہشت گردانہ حملوں اور پیجرز دھماکوں کے واقعات پر گہری تشویش ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے چوتھے یوریشین ویمنز فورم کے موقع پر پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لبنان میں رونما ہونے والے واقعات کے ممکنہ نتائج کے پیش نظر روس کو گہری تشویش ہے اور میں اس بات کا اعادہ کرتی ہوں کہ 19 ستمبر کو، اسرائیلی ہوابازی نے جنوبی لبنان کے متعدد اضلاع پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے جب کہ اس سے پہلے (17 اور 18 ستمبر) لبنان کو بے مثال دہشت گردانہ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔"

روسی ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ لبنان میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع ہونے کے پورے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے۔

انہوں نے لبنان کے عوام کے ساتھ روس کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

ماریہ زخارووا نے کہا کہ ہم ایک بار پھر  حالات کو پرامن بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

News ID 1926782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha