22 اپریل، 2017، 6:26 PM

ایران کے لئے پاکستان کی سلامتی بڑی اہمیت کی حامل

ایران کے لئے پاکستان کی سلامتی بڑی اہمیت کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے پاکستان کی سلامتی بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لئے پاکستان کی سلامتی بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستانی کے اچھے اور بہترین تعلقات کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ایران کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں پائدار امن و صلح و ثبات کے سلسلے میں ایران اور پاکستان کے نظریات یکساں ہیں اور دونوں ممالک عالم اسلام میں اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

News ID 1871983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha