22 فروری، 2017، 6:18 PM

اسرائیل کی نابودی اوربربادی نزدیک ہے/ فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر ایران کے قدرداں ہیں

اسرائیل کی نابودی اوربربادی نزدیک ہے/ فلسطینیوں کی بے لوث حمایت پر ایران کے قدرداں ہیں

شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ ہدیہ عباس نے فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کی بے لوث حمایت کرنے پر ایران کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بہت جلد نابود اور تباہ و برباد ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ ہدیہ عباس نے فلسطینی عوام اور سئلہ فلسطین کی بے لوث حمایت کرنے پر ایران کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بہت جلد نابود اور تباہ و برباد  ہوجائے گآ۔ شامی اسپیکر نے آئندہ 25 سال میں اسرائیل کی نابودی کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کا خاتمہ نزدیک ہے۔ محترمہ ہدیہ عباس نے ایران اور شام کے درمیان باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات بہت قوی اور مضبوط ہیں اور ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔شامی اسپیکر نے کہا کہ آوارہ وطن فلسطینی بہت جلد اپنے وطن فلسطین میں آباد ہوجائیں گے آج شامی عوام فلسطینیوں کی حمایت کا تاوان ادا کررہے ہیں اورہم فلسطینیوں کی حمایت میں اس سے بڑا تاوان بھی ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ محترمہ ہدیہ عباس نے موجودہ شرائط میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں  تہران میں چھٹی عالمی کانفرنس کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ بہت سے عربی اور مغربی ممالک مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے کروڑوں ڈآلر صرف کررہے ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر فلسطین کے بارے تہران کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

News ID 1870637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha