مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں عالمی سمینار کے سکریٹری اور ایرانی اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عوامی ادارے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کی حمایت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینیوں کی اندرونی سطح پر مدد بہم پہنچانے کی بہت ضروری ہے کیونکہ فلسطینیوں کو جھکانے اور انھیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے علاقائی ایجنٹوں کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جو مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں بھر پور تلاش و کوشش کررہے ہیں ۔ عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حامی علاقائی ممالک نے دہشت گرد تنظیموں کو کھڑا کرکے مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچنے کی بہت بڑي کوشش کی لیکن ان کی تمام مذموم کوششوں کے باوجود مسئلہ فلسطین زندہ ہے اور زندہ رہےگا ۔انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں عالمی سطح پرعوامی اداروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیےکیونکہ فلسطینیوں کی حمایت ہمارا انسانی، اخلاقی اور اسلامی فریضہ ہے۔
فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں عالمی سمینار کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عوامی ادارے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کی حمایت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
News ID 1870661
آپ کا تبصرہ