18 اپریل، 2017، 7:02 PM

روس کا آواز سے 8 گنا زیادہ رفتار والے میزائل کا تجربہ

روس کا آواز سے 8 گنا زیادہ رفتار والے میزائل کا تجربہ

روس نے زرکون نامی ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا زیادہ اور راڈار پر نظر نہیں آتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے زرکون نامی ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رفتار آواز سے آٹھ گنا زیادہ اور راڈار پر نظر نہیں آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ زرکون نامی جس ہائپر سونیک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے وہ بحری جنگی جہازوں کو تباہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ میزائل، بحری کروز میزائل کی سیریز ہے اور راڈار پر نظرنہیں آتا ہے۔یہ میزائل اپنے ہدف کو چار سو کلومیٹر کے فاصلے سے تباہ کر سکتا ہے جبکہ آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کے لئے اپنی توانائی بڑھا سکتا ہے۔ زرکون میزائل کے تجربات مکمل ہونے کے بعد اسے بعض ایٹمی آبدوزوں اور روس کے جدید ترین بحری جنگی جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔

News ID 1871885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha