12 اپریل، 2017، 5:45 PM

صدارتی انتخابات کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری/ احمدی نژاد نے بھی فارم جمع کرادیا

صدارتی انتخابات کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری/ احمدی نژاد نے بھی فارم جمع کرادیا

اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کےسلسلے میں دوسرے دن بھی درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے آج سابق صدر احمدی نژاد اور ان کے قریبی ساتھی حمید بقائی سمیت کئی افراد نے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے دوسرے دن بھی درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے آج سابق صدر احمدی نژاد اور ان کے قریبی ساتھی بقائی سمیت کئی افراد نے اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ فارم جمع کرانے کا سلسلہ وزارت داخلہ میں پانچ دن تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 197 افراد نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں درخواستیں جمع کرائي ہیں۔ ایران کے بنیادی آئين میں صدارتی انتخابات میں امیدوار کی شرکت کے لئے مندرجہ ذیل شرائط درج ہیں۔

1۔ سیاسی اور مذہبی رجال میں سے ہو۔

2 ۔ ایرانی الاصل ہو۔

3۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شہریت رکھتا ہو۔

4۔ مدیر اور مدبر ہو۔

5۔ امانتداری و تقوی کے ساتھ حسن سابقہ بھی رکھتا ہو۔

6۔ اسلامی جمہوریہ ایران کےاصولوں اور سرکاری مذہب پر ایمان اور اعتقاد رکھتا ہو۔

وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 29 اردیبہشت 1396 ہجری شمسی مطابق 19 مئی 2017 ء میں منعقد ہوں گے۔

News ID 1871750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha