6 اپریل، 2017، 11:29 AM

سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث ملتوی ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ روس  کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث ملتوی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق شام میں کیمیائی حملے کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروائی گئی تھی جس میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث سلامتی کونسل میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ پر ملتوی کر دی گئی۔روسی وزارت خارجہ کا کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد ناقابل قبول ہے، مسودے میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسے ویٹو کر دیں گے۔ روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث قرارداد پر دوبارہ رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل شام  کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے میں بچوں سمیت 72 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جس کا ذمہ دار امریکہ، برطانیہ، فرانس نے شامی حکومت کو قرار دیا تھا۔جبکہ اس حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد ملوث ہیں۔ روس نے قرارداد کے متن کو حقیقت سے عاری قراردیتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔

News ID 1871598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha