29 مارچ، 2017، 12:16 PM

صدر حسن روحانی روس کا دو روزہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

صدر حسن روحانی روس کا دو روزہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کا دو روزہ مکمکل کرکے واپس وطن پہنگئے ہیں روحانی نے اس سفر میں 15 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کا دو روزہ مکمکل کرکے واپس وطن پہنگئے ہیں روحانی نے اس سفر میں 15 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران کو باثبات ، پائدار اور امن پسند ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران تمام اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں روس کا قابل اعتماد شریک ہے۔ ایرانی صدر صدر حسن روحانی نے روس کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کی، ایرانی صدر کو ماسکو یونیورسٹی کیطرف سے ڈاکٹری کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ صدر حسن روحانی نے ماسکو ترک کرنے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے باہمی تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اور دونوں ممالک کے لئے خطے میں پائدار امن کا قیام بہت ضروری ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں۔

News ID 1871420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha