مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روسی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور روس کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی روس کے ساتھ چند اقتصادی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ اس سفر میں کئی وزراء اور نائب وزراء اور اقتصادی و تجارتی شعبہ سے منسلک حکام صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی آج روس کے وزير اعظم میدودوف سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائۂ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے مضبوط تعلقات خطے میں پائدار امن کے قیام کا سبب بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں روسی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔
News ID 1871383
آپ کا تبصرہ