مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور خفت اٹھانی پڑی ہے ٹرمپ انتظامیہ کو اوبامہ کئیر کا متبادل نیا ہیلتھ کئیر بل واپس لینا پڑ گیا،ٹرمپ نے مستقبل قریب میں نیا بل نہ لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کے ہیلتھ کیئر بل کو ووٹ دینے بیشتر نمائندگان، ایوان میں حاضر ہی نہیں ہوئے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ ہیلتھ کیئر بل واپس لے لیا گیا۔ ری پبلکن ارکان کی جانب سے یہ بل واپس لینے کا اعلان ووٹ کی کمی کے پیش نظر کیا گیا۔ بیشتر ریپلکن ارکان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل،اوبامہ ہیلتھ کیئر جیسا ہی ہے اور اس سے حکومت پربھاری اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن کا کہناہے کہ بل منظور کرانے کے لیے درکار ووٹوں میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ سے طویل ملاقات کی اور بل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی بل کی واپسی کو امریکی عوام کی فتح قراردیا ہے۔
ٹرمپ کو ایک اور دھچکا/ اوبامہ کئیر کا متبادل نیا ہیلتھ کئیر بل واپس لینا پڑ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور خفت اٹھانی پڑی ہے ٹرمپ انتظامیہ کو اوبامہ کئیر کا متبادل نیا ہیلتھ کئیر بل واپس لینا پڑ گیا،ٹرمپ نے مستقبل قریب میں نیا بل نہ لانے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1871317
آپ کا تبصرہ