مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور کر لیا جس سے سابق صدر کے اوبامہ کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اوبامہ کیئر بل کے خاتمے اور ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری کے لئے 216 ووٹ درکار تھے اور بل کی حمایت میں 217 ووٹ پڑے، اس طرح امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دیدی تاہم ڈیموکریٹس امیدواروں نے بل کی سخت مخالفت کی۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی سربراہ پلوسی نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو بزدلانہ اقدام قرار دیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کی منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوبامہ ہیلتھ کیئر بل اب مردہ ہو چکا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور کر لیا جس سے سابق صدر کے اوبامہ کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
News ID 1872270
آپ کا تبصرہ