مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابنالرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ان امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے جو اقتصادی ناکہ بندی میں حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سید مجید ابنالرضا نے شہید لیفٹیننٹ جنرل عزیز نصیرزادہ کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع شہید عزیز نصیرزادہ کے چار سالہ منصوبے کو اسی راستے، قوت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پہلے ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اور وزارت دفاع کے تمام ذمہ داران اسی طے شدہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع سے جب ان جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے بارے میں سوال کیا گیا جو اقتصادی ناکہ بندی میں حصہ لے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مطمئن رہیں، ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے اور ان شاء اللہ اس کے نتائج آپ دیکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ