8 ستمبر، 2026، 12:00 PM

جنیوا، امریکہ اور اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ بنایا جائے، ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

جنیوا، امریکہ اور اسرائیل کو جنگی جرائم پر جواب دہ بنایا جائے، ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

ایرانی مشن نے انسانی حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس کے آغاز پر کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا واضح جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران کیے گئے جنگی جرائم پر امریکہ اور اسرائیلی حکومت کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایران کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس کے آغاز کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں یہ مطالبہ کیا۔

ایرانی مشن نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس کے آغاز پر ایران نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے متاثرین اور زندہ بچ جانے والوں کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کی تجدید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کونسل کے دائرۂ کار میں جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی انسانی حقوق اور انسانی بنیادوں کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینا شامل ہے، جن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری اہداف پر بلاامتیاز اور دانستہ حملے بھی شامل ہیں۔

ایرانی مشن نے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں ایک اسکول اور جنوبی صوبے فارس کے شہر لامرد میں ایک کھیلوں کے مرکز پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

ایرانی مشن کے مطابق شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایسے حملے واضح جنگی جرائم ہیں۔ تہران متاثرین کے لیے جواب دہی، انصاف اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

News ID 1941222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha