12 مارچ، 2017، 5:24 PM

صدر ٹرمپ نے وفاقی پراسیکیوٹر سمیت 46 اٹارنیز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا

صدر ٹرمپ نے وفاقی پراسیکیوٹر سمیت 46 اٹارنیز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر باراک اوبامہ کے دور میں تعینات کئے گئے وفاقی پراسیکیوٹر سمیت 46 اٹارنیز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر باراک اوبامہ کے دور میں تعینات کئے گئے وفاقی پراسیکیوٹر سمیت 46 اٹارنیز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ امریکی سیاسی تاریخ کے متنازع ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں اپنے ملک کے عدالتی نظام پر الفاظ کے نشتر برساتے نظر آتے ہیں وہیں سابق انتظامیہ کی پالیسیوں اور ان کے مقرر کردہ افسران کے بھی سخت مخالف ہیں اور ان کی پالیسیوں سے تنگ درجنوں افسران اپنے عہدوں سے خود دستبردار ہوچکے ہیں یا پھر متعدد کو ٹرمپ انتظامیہ نے برخاست کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتقام کی آگ میں جلنے والے ٹرمپ نے اب محکمہ انصاف میں کام کرنے والے 46 اٹارنیز کو صرف اس وجہ سے عہدوں سے برطرف کردیا ہے کیوں کہ وہ تمام افسران سابق صدر باراک اوبامہ کے دور حکومت میں تعینات کئے گئے تھے۔ برطرف کئے گئے افسران میں نیویارک کے وفاقی پراسکیوٹر پیمر بھرارا بھی شامل ہیں جنہیں خود صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے پر بے فکر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے جب محکمہ انصاف کے اٹارنیز کو رضاکارانہ مستعفیٰ ہونے کا حکم دیا تو ان میں پیمر بھرارا کا نام بھی شامل تھا اور انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔ لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے پیمر بھرارا کو دیگر اٹارنیز سمیت ان کے عہدوں سے برخاست کرنے کا حکم جاری کردیا۔

News ID 1871036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha