1 مارچ، 2017، 1:53 PM

21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے، صدر روحانی

21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے، صدر روحانی

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے اور 21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہے اور 21 ویں صدی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف اور حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سرگرمیاں مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہورہی ہیں، 21 ویں صدی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کا دور ہے، مغرب تک رسائی کےلیےمشرقی مواصلاتی ذرائع موثراورمختصرترین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس سےتنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعمل درآمد میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک سے گزرنے والا راستہ مغرب کیلئے مختصر ترین روٹ ہے، روابط کا فروغ ایشیائی ممالک کے مستقبل اورترقی کی ضمانت ہے، مستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہوں گے۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ مواصلات کے شعبے میں ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے اور ای سی او رکن ممالک میں توانائی اور روابط کافروغ انتہائی ضروری ہے۔

News ID 1870783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha