مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کی جانب سے کثیر القومی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایران اور روس سمیت 36 ممالک کی فورسز اور مبصر شریک ہیں۔ پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں’’امن 2017‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 37 ممالک کی بحریہ حصہ لے رہی ہے، امن مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے، روس کے 3 اورامریکہ کے 4 جنگی بحری جہازشریک ہورہے ہیں۔ مشقوں میں ایران، سعودی عرب، آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، امریکا، برطانیہ ، جاپان اور روس کے دستے بھی اپنےبحری اثاثوں کے ساتھ شریک ہیں اور اپنے بحری اثاثوں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔ امن مشق 2017 کی افتتاحی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر مشقوں میں شامل ممالک کے قومی پرچم فضا میں لہرائے گئے، کمانڈر پاکستان فلیٹ عارف اللہ حسینی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکا اللہ کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی ۔بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔
پاکستانی بحریہ کی جانب سے کثیر القومی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ایران اور روس سمیت 36 ممالک کی فورسز اور مبصر شریک ہیں۔
News ID 1870339
آپ کا تبصرہ