6 جولائی، 2014، 12:29 PM

نیٹو و امریکہ

امریکہ اور نیٹو ممالک کی بحر اسود میں بحری مشقیں

امریکہ اور نیٹو ممالک کی بحر اسود میں بحری مشقیں

مہر نیوز/6 جولائی / 2014 ء : بلغاریہ نے امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ بحر اسود میں بحری مشقیں شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ بلغاریہ نے امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے ساتھ بحر اسود میں بحری مشقیں شروع کردی ہیں۔ بلغاریہ کے علاوہ 6 نیٹو رکن ممالک بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔دس روزہ بریز 2014 نامی ان مشقوں کا مقصد نیٹو اتحاد کی مضبوطی اور علاقائی کشیدگی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہردم تیار رہنا ہے۔یوکرائن کے تنازع کے تناظر میں ان مشقوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔ بحری مشقوں میں جنگی جہاز،طیارے اور ہیلے کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ادھر روس نے بھی بحر اسود میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ یوکرائن کے تنازعہ میں روس اور نیٹو کے ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

News ID 1837989

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha