10 فروری، 2018، 11:06 PM

پاکستان نیوی کا بیڑہ سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا بیڑہ سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا 5 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نیوی کا 5 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی مشقوں میں  پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور  ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بحری مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی نسیم البحر سیریز کی گیارہویں اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والی اس سیریز کی پہلی مشترکہ مشقیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان غیر اعلانیہ طور پر یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شریک ہے اور سعودی عرب کو یمن کے خلاف فوجی مدد فراہم کررہا ہے۔

News ID 1878644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha