مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی بڑی کمپنیاں گوگل، ایپل، فیس بک، مائیکروسوفٹ، ٹوئیٹر، انٹیل اور دیگر کمپنیوں نے واشنگٹن کی عدالت میں درخواستیں جمع کرادیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا ۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں رکاوٹ بنے گا ، جس کے باعث انکے کاروبار میں پیشرفت رکنے کے ساتھ انھیں نقصان بھی پہنچے گا۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کے نوے سے زائد بڑے افراد نے امریکی صدر ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک پر سفری پابندی کے خلاف مقدمہ دائرکردیا ۔
امریکہ کی بڑی کمپنیاں گوگل، ایپل، فیس بک، مائیکروسوفٹ، ٹوئیٹر، انٹیل اور دیگر کمپنیوں نے واشنگٹن کی عدالت میں درخواستیں جمع کرادیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا ۔
News ID 1870265
آپ کا تبصرہ