2 فروری، 2017، 6:07 PM

امریکی صدر ٹرمپ کی میکسیکو کو فوجی حملے کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ کی میکسیکو کو فوجی حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میکسیکن ہم منصب اینریک پینا نیتو کو فون پر دھمکی دی ہے کہ اگر میکسیکو نے اپنے ہاں موجود " بدمعاشوں " کے خلاف کارروائی نہ کی تو اس کام کےلئے وہ امریکی فوج کو میکسیکو پر حملہ کرنے کا حکم دے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے میکسیکن ہم منصب اینریک پینا نیتو کو فون پر دھمکی دی ہے کہ اگر میکسیکو نے اپنے ہاں موجود " بدمعاشوں " کے خلاف کارروائی نہ کی تو اس کام کےلئے وہ امریکی فوج کو میکسیکو پر حملہ کرنے کا حکم دے دیں گے۔ غیر ملکی ذرائع  نے امریکی اور میکسیکن صدور میں فون پر ہونے والی اس بات چیت کے متن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران ٹرمپ کا انداز تحمکانہ اور لہجہ توہین آمیز تھا، انہوں نے کھلے الفاظ میں میکسیکن ہم منصب کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اپنے ملک میں موجود اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو امریکہ اپنی فوج لے کر ان کے ملک پر حملہ کرے گا۔ٹرانسکرپٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میکسیکو میں بہت سے ’’بدمعاش‘‘ موجود ہیں لیکن میکسیکن حکومت انہیں روکنے کےلئے مناسب اقدامات نہیں کررہی۔ اس گفتگو میں ٹرمپ نے میکسیکو کی فوج کو خوفزدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کسی سے نہیں ڈرتی اور وہ ان عناصر کا قلع قمع کرنے کےلئے امریکی فوج بھیج سکتے ہیں۔

News ID 1870164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha