26 جنوری، 2017، 9:53 PM

میکسیکو کے صدر نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا

میکسیکو کے صدر نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا

میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹونے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ میکسیکو ڈونلڈ ٹرمپ کی دیوار کے اخراجات نہیں اٹھائے گا، امریکہ کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور میکسیکو دیواریں کھڑی کرنے میں یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میکسیکو کسی بھی دیوار کی تعمیر کے لیے رقم نہیں دے گا۔ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم شمالی امریکہ میں تعاون کے نئے قوانین، تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی، امیگریشن کی بات کر رہے ہیں،بطور صدر میں میکسیکو اور میکسیکنز کے حقوق کے دفاع کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، واشنگٹن میں میکسیکو کے حکام کی حتمی رپورٹ اور چیمبر آف کامرس، گورنرز وغیرہ کے مشورے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔
تاہم اپنے خطاب میں انھوں نے 31 جنوری کو واشنگٹن کے دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کرنے یا ملتوی کرنے کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔واضح رہے رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے میسکسیکو کے صدرکو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں خبردار کیا تھا کہ ہے کہ اگر وہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات نہیں دیں گے تو انھیں واشگٹن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دینا چاہیے، ایک حکم نامے میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔

News ID 1870007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha