مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فدکار جوانوں کے پختہ عزم وہمت اور شجاعت پر ناز ہے۔ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فرمایا: پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگيڈ کے جوانون نے دفاع مقدس کے دوران کی یادوں اور فداکاریوں کو ایک بار پھر زندہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ ایران کا مؤمن جوان خطرات کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فائر بریگیڈ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا اور اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فائربریگیڈ کے شہداء کے اہلخانہ کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل اور اجر مرحمت فرمائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں خدمات انجام دینے والے تمام اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے باہمی تعاون کو سراہا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فدکار جوانوں کے پختہ عزم وہمت اور شجاعت پر ناز ہے۔
News ID 1870077
آپ کا تبصرہ