26 جنوری، 2017، 9:43 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میکسیکو کو مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میکسیکو کو مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مالی حصہ ادا نہ کرنے پر میکسیکو کو مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مالی حصہ ادا نہ کرنے پر میکسیکو کو مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صدر بنتے ہی بدھ کے روز انہوں نے یہ منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے جانے کے بعد میکسیکو کے صدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے امریکہ پر واضح کیا کہ وہ دیوار کی تعمیر کیلئے کسی قسم کی رقم ادا نہیں کریں گے۔ میکسیکن صدر کا ویڈیو بیان آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور مذاکرات معطل کرنے کی دھمکی دے دی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”میکسیکو کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔ نافٹا کے نفاذ کے بعد یہ نقصان ہمیشہ سے یک طرفہ ہی رہا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں بڑی تعداد میں ملازمتوں اور کمپنیوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں ۔ اگر میکسیکو شدید ضروری دیوار کی تعمیر کیلئے ادائیگی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے تو بہتر ہوگا کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے جائیں ۔
یاد رہے کہ نافٹا شمالی امریکی مفت تجارت  کا معاہدہ ہے جو 1994 میں امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں کے مابین ہوا تھا ، اس معاہدے کے نفاذ کے بعد تینوں ملکوں کے مابین آزادانہ تجارت کی جا رہی ہے۔ لیکن امریکہ کے نئے صدر نے اسم عاہدے کو منسوخ کردیا ہے۔

News ID 1870006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha