26 جنوری، 2017، 2:24 PM

امریکی صدر کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخظ

امریکی صدر کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخظ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور غیرقانونی طور پر قیام پذیر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نامے پر دستخظ حکم کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور غیرقانونی طور پر قیام پذیر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نامے پر دستخظ حکم کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے سے متعلق دستاویزات پر دستخط کردیئے جس کے بعد فوری طور پر دیوار بنانے کے کام کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت سرحد سے ہونے والی غیرقانونی امیگریشن کو روکا جائے گا۔ صدارتی ترجمان سین اسپائسر کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارڈر پر دیوار بنانے کی دستاویزات پر دستخط کے بعد میکسیکو سے متصل ملک کی جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا جس کا مقصد ملکی غیرمحفوظ سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران صدر کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی شکل پہنائی جارہی ہے اور یہ ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں جس کی تکمیل کے بعد سرحد پار سے امریکہ میں آنے والی منشیات، جرائم اور غیرقانونی امیگریشن کو روکا جاسکے گا۔

News ID 1869989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha