15 جنوری، 2017، 7:16 PM

حزب اللہ لبنان کی بحرینی حکوت کی طرف سے سیاسی مخالفین کو پھانسی دینے کے اقدام کی مذمت

حزب اللہ لبنان کی بحرینی حکوت کی طرف سے سیاسی مخالفین کو پھانسی دینے کے اقدام کی مذمت

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرینی حکومت کی طرف سے تین شیعہ سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے کی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نواز بحرینی حکومت نامعلوم سمت کی جانب گامزن ہے اور وہ ظلم و جبر و تشدد کے ذریعہ بحرینی عوام کے جمہوری حقوق اور مطالبات کو دبا نہیں سکتی۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرینی حکومت کی طرف سے تین شیعہ سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے کی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نواز بحرینی حکومت نامعلوم سمت کی جانب گامزن ہے اور وہ ظلم و جبر و تشدد کے ذریعہ بحرینی عوام کے جمہوری حقوق اورمطالبات  کو دبا نہیں سکتی۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں بحرینی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کا اقدام غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر قانونی ہے بحرینی حکومت اپنے مخالفین کے مطالبات کو کچلنے کے لئے بے جا طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

بیان کے مطابق بحرینی کی ظالم و جابر حکومت نے بحرینی شہریوں کے ابتدائی حقوق کو بھی سلب کررکھا ہے حتی بحرینی علماء کے خلاف بھی بحرینی حکومت کی سازش جاری ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کا سلب کرنا بحرینی حکومت کی معاندانہ سازشوں اور مظالم کا ایک ادنی نمونہ ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بحرینی حکومت کے بہیمانہ اور بھیانک جرائم اور مظالم پر حقوق انسانی کےعالمی اداروں ،تنظیموں ، عربوں کی خاموشی اور جمہوریت اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والی حکومتوں کی خاموشی کو شرم آور قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سعودی عرب ، اسرائیل اور امریکہ بحرینی حکومت کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

حزب اللہ نے بحرین کے تین شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں عوامی تحریک کی کامیابی یقینی ہے اور شمشیر پر خون کی فتح بھی یقینی ہے اور ان شاء اللہ ۔بحرینی عوام استقامت اور پآئداری کے ساتھ اپنے حقوق اور مطالبات تک پہنچ جائيں گے۔

News ID 1869749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha