30 دسمبر، 2016، 10:46 PM

روسی صدر کا امریکی اقدامات کے مقابلے میں صبر سے جواب دینے کا فیصلہ

روسی صدر کا امریکی اقدامات کے مقابلے میں صبر سے جواب دینے کا فیصلہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارتکاروں کے ملک بدر کرنے کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو نکالنے کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کےاقتدار میں آنےتک روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےروسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارتکاروں کے ملک بدر کرنے کے جواب میں امریکی سفارتکاروں کو نکالنے کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے کےاقتدار میں آنے تک روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ روسی صدر پوتین نے امریکہ کی جانب سے انتخابات میں مبینہ ہیکنگ کا الزام لگا کر روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کر دیاہے لیکن روس اس کے جواب میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گا جس سے امریکی سفارتکاروں کیلئے مسائل کھڑے ہوں ۔روسی صدر کا کہناتھا کہ وہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آفس سنبھالنے کے بعد پالیسی دیکھیں گے او راس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے
واضح رہے کہ اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ نے بھی امریکہ کے 35سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کیلئے فہرست تیار کرکے روسی صدر کو بھیج دی تھی تاہم اب روسی صدر کابیان سامنے آ گیاہے جس کے مطابق اب کسی کو بھی نہیں نکالا جائے گا۔ روسی صدر نے امریکہ کی جلد بازی کا جواب صبر سے دیدیا ہے۔

News ID 1869374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha