مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ قزاقستان کے صدر نورسلطان نظریایوف نے سینپیٹرز برگ کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ قزاقستان شام میں امن کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ شام میں امن کے قیام کے سلسلے میں ایران، ترکی ع روس اور شام کے صدور کے درمیان قزاقستان میں مذاکرات ہوں گے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شام میں امن قائم کرنے کے لئے بعد کا مرحلہ پورے میں جنگ بندی کا مرحلہ ہوگا۔
قزاقستان کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن کے قیام کے سلسلے میں مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1869278
آپ کا تبصرہ