22 دسمبر، 2016، 2:54 PM

حلب میں ایران، روس، شام اور حزب اللہ کے اتحاد کو فتح نصیب ہوئی

حلب میں ایران، روس، شام اور حزب اللہ کے اتحاد کو فتح نصیب ہوئی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں ایران، روس، شام اور حزب اللہ کے اتحاد کو فتح جبکہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شکست نصیب ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیرمیجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں ایران، روس، شام اور حزب اللہ کے اتحاد کو فتح  جبکہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شکست نصیب ہوئی ہے۔ انھوں نے صوبہ اصفہان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرکے دین اسلام اورملک کو تحفظ بخشا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے تمام شوم منصوبوں کو نقش بر آب کردیا۔ جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ جنگ کے دوران اطلاعات اور خفیہ اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے اور اس سلسلے میں امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں جاری دہشت گردانہ جنگ میں بھی ایران، روس ، شام اور حزب اللہ لبنان کے اتحاد کو کامیابی نصیب ہوئی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جنرل صفوی نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کو دور کرنا ایرانی حکام کی اہم ذمہ داری ہے اور ہمیں اندرونی مشکلات پر بھی قابو پانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1869159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha