یمن کے صوبوں الحدیدہ اور تعز پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ بہیمانہ ہوائی حملوں میں یمن کے صوبوں الحدیدہ اور تعز کو نشانہ نبایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سباء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ بہیمانہ ہوائی حملوں میں یمن کے صوبوں الحدیدہ اور تعز کو نشانہ نبایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ الحدیدہ میں الدرہیمی علاقہ پر بمباری کی جبکہ صوبہ تعز میں الجندط علاقہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے دوسرے علاقوں پر بھی سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن سعودی بربریت کے باوجود یمنی عوام کی اس جنگ میں فتح یقینی ہے۔

News Code 1868945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =