مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے جزیرے سکوترا میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مکلا سے سکوترا جانے والی کارگو کشتی سے 5 روز قبل رابطہ ٹوٹا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں64 افراد سوار تھے، جس میں سے اب تک5 افراد کو بچایا جا چکا ہے، تاہم 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ یمن کے وزیر برائے فشریز نے سمندر میں لوگوں کو ڈھونڈنے کیلئے سعودی اتحادیوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔ سعودی اتحادی اس بحری علاقے میں موجود ہیں۔
یمن کے جزیرے سکوترا میں کارگو کشتی ڈوبنے سے 50سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مکلا سے سکوترا جانے والی کارگو کشتی سے 5 روز قبل رابطہ ٹوٹا تھا۔
News ID 1868852
آپ کا تبصرہ