مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آئندہ 45 دنوں میں آزاد کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی حکومت ان کے لئے ایک جگہ کا انتظام کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ھمسر کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔ نائیجیریا کی فوج کے وحشیانہ حملے میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی جبکہ ان کی دوسری آنکھ کی بھی بینائی بہت کمزور ہوگئی ۔
نائیجیریا کی اعلی عدالت کی شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کے حق میں رائے
![نائیجیریا کی اعلی عدالت کی شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کے حق میں رائے نائیجیریا کی اعلی عدالت کی شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آزادکرنے کے حق میں رائے](https://media.mehrnews.com/d/2016/09/06/3/2199278.jpg?ts=1486462047399)
نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ایک حکم میں اعلان کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کو آئندہ 45 دنوں میں آزاد کردیا جائے گا۔
News ID 1868731
آپ کا تبصرہ