7 جنوری، 2018، 8:21 PM

شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال خراب

شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال خراب

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے ۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

News ID 1877888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha