مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کوداعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سے اجتماعی قبر ملی ہے جس میں داعش دہشت گردوں نے 100 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد دفن کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا موصل شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے ابتدائی طور پر موصل سے 14 کلو میٹر دور شمال میں نواحی علاقے حمام العلیل کا کنٹرول حاصل کرلیا جہاں دوران سرچ آپریشن پولیس کو زرعی کالج سے اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گردن قلم کرنے کے بعد ایک قبر میں دفنایا گیا تھا۔ادھر داعش کے خلاف برسرپیکار مشترکہ آپریشن کمانڈ کا کہنا ہے کہ قبر سے ملنے والے 100 شہریوں کی لاشوں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی جب کہ فورسز نے داعش کے قبضے سے حمام العلیل قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بعد جلد موصل سے داعش کا کنٹرول ختم کرادیا جائے گا۔ واضح رہے کہ داعش کو سعودی عرب، ترکی، اسرائیل ، قطر اور امریکہ نے عراقی اور شامی حکومتوں کو گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا۔
داعش کے زیرقبضہ علاقہ سے 100 افراد کی اجتماعی قبر برآمد / داعش نے ان کے سر کاٹ دیئے تھے
عراقی فورسز کوداعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سے اجتماعی قبر ملی ہے جس میں داعش دہشت گردوں نے 100 افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کے بعد دفن کیا تھا۔
News ID 1868156
آپ کا تبصرہ