21 نومبر، 2016، 10:07 AM

موصل میں ایک اور اجتماعی قبر سے 40 لاشیں برآمد

موصل میں ایک اور اجتماعی قبر سے 40 لاشیں برآمد

عراقی فوج نے موصل میں د اعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج نے موصل میں د اعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہیں۔  عراقی فورسزنے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انکشاف کیا کہ داعشی دہشت گردوں نے درجنوں افراد کو قتل کرکے ایک اجتماعی قبر میں دفن کر رکھا ہے۔ تلاشی کے دوران اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے، جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں، جب متعلعہ جگہ پر کھدائی کی گئی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے 40  مقامی باشندوں کی لاشوں کا پتہ چلا ہے جب کہ فوج کے ایک عہدیدار یحییٰ جمعہ نے بتایا کہ بیشتر لاشیں عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنہیں اجتماعی طور پر داعشی دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔

News ID 1868454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha