31 اکتوبر، 2016، 7:32 PM

عراقی صدر کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

عراقی صدر کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

عراق کے صدر فواد معصوم نے میشل عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر فواد معصوم  نے میشل عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم  نے میشل عون کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لبنانی قوم کی کامیابی کے لئے دعا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے ڈھائی سال تک صدارتی عہدہ خالی رہنے کے بعد بالآخر حزب اللہ لبنان کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میشل عون  کو لبنان کی  پارلیمنٹ کی پہلے دور کی  ووٹنگ میں 127 میں سے 83 نمائندوں  نے ووٹ دیا  جبکہ دوسرے مرحلے میں میشل عون نے 127 ووٹوں میں سے 84 ووٹ  حاصل کرلئے حالانکہ دوسرے مرحلے میں صرف  65 ووٹوں سے بھی  وہ صدر منتخب ہوسکتے تھے ۔

News ID 1867984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha