مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں اتوار کو منائی جانے والی دیوالی کے بعد دارالحکومت نئی دہلی اور اترپردیش کی فضا انتہائی آلودہ ہو گئی اور فضائی آلودگی کی وجہ لوگوں کو سانس لینے اور دیکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔آلودگی کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق دیوالی میں پھوڑے جانے والے پٹاخوں کی وجہ سے فضائی آلودگی 14 گنا تک بڑھ گئی جس کی وجہ لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اگر فضائی آلودگی کی یہ سطح برقرار رہتی ہے تو اس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بڑی تعداد میں جنم لے سکتی ہیں۔اس دوران قومی دارالحکومت کے دس مقامات کو سب سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہروں کانپور اور لکھنؤ میں بھی شدید آلودگی ریکارڈ کی گئی۔آج صبح سات بجے دہلی کی آب و ہوا کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا تھا اور آلودگی کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام بیرونی سرگرمیاں ترک کردیں جبکہ پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا شکار اور بچوں اور بوڑھوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہندوستان میں اتوار کو منائی جانے والی دیوالی کے بعد دارالحکومت نئی دہلی اور اترپردیش کی فضا انتہائی آلودہ ہو گئی اور فضائی آلودگی کی وجہ لوگوں کو سانس لینے اور دیکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
News ID 1867974
آپ کا تبصرہ