مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 4 افراد پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اس دہشت گرد گروہ میں 2 پاکستانی ایک سعودی اور ایک سوڈانی شامل ہیں دہشت گرد سعودی عرب اور امارات کے درمیان فٹبال میچ کے دوران بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ایک جاری بیان میں کہا کہ داعش کے دو سیل حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ہر سیل میں 4 افراد شامل ہیں، جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ایک سیل نے 11 اکتوبر کو جدا کے الجواراہ اسٹیڈیم میں ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار ہونے والے مذکورہ سیل میں 2 پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک سعودی شہری شامل ہے۔تاہم وزارت داخلہ نے مذکورہ سیل کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی کررہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 4 افراد پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اس دہشت گرد گروہ میں 2 پاکستانی ایک سعودی اور ایک سوڈانی شامل ہیں دہشت گرد سعودی عرب اور امارات کے درمیان فٹبال میچ کے دوران بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔
News ID 1867961
آپ کا تبصرہ