مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلخانہ نے دہشت گردانہ حملوں اور اغوا کے بارے میں امریکی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں امیرکی قونصل خانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ استنبول میںدہشت گردانہ حملوں اور اغوا کی وارداتوں کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ شہر میں نقل و حرکت کے دوران ہوشیا اور چوکنا رہیں۔ ترکی کے مختلف شہروں میں داعش اور پ ک ک نے کئی بم دھماکے کئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں امریکی قونصلخانہ نے دہشت گردانہ حملوں اور اغوا کے بارے میں امریکی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
News ID 1867800
آپ کا تبصرہ